پی آئی اے طیارہ حادثہ:اسکواڈرن لیڈرزین العارف خان کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا

پی آئی اے طیارہ حادثہ:اسکواڈرن لیڈرزین العارف خان کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا

29 views

پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والےاسکواڈرن لیڈرزین العارف خان کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونے والے بدقسمت  فضائی حادثے میں شہید اسکواڈرن لیڈر زین العارف خان کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا کر دی گئی۔

شہید اسکواڈرن لیڈر زین العارف خان ائیر ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھے اور اپنے والدین کے ساتھ عید منانے کراچی جارہے تھے۔

ان کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی جس کے بعد میت تدفین کے لئے پاک فضائیہ حکام کے حوالے کی گئی تھی

شہید اسکواڈرن لیڈر زین العارف خان کی  نماز جنازہ میں ائیر وائس مارشل احمد حسن، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (انجینئرنگ) ، ائیروائس مارشل عباس گھمن

ایئر آفیسر کمانڈنگ ، سدرن ایئر کمانڈ اور پاک فضائیہ کے اہلکاروں ،فوجی اور سول عہدیداران کے علاوہ شہید افسر کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پی اے ایف بیس کورنگی کریک کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

خیال  رہے کہ  گذشتہ  ہفتے لاہور  سے کراچی  آنے والا  پی آئی  اے کا  مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا  اور اس حادثے میں 97 افراد ہلاک

جبکہ دو مسافروں کے زندہ بچ جانے کی تصدیق ہوئی تھی

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *