Radio Telescope1 808x454

چائنا کی دوربین خلائی مخلوق تلاش کرنے کے لیے تیار ہے

102 views

چائنا نے 2016ء میں دنیا کی سب سے بڑی ریڈیائی دوربین ایجاد کر لی تھی جس کا مقصد دنیا سے باہر خلائی مخلوق کی تلاش کرنا ہے ۔ یہ دُوربین ستمبر میں کام شروع کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق چائنا میں دنیا کی سب سے بڑی ریڈیائی دوربین ستمبر میں کام شروع کردے گی ۔

اس دوربین کو فاسٹ کا نام دیا گیا ہے جو 2016 میں مکمل ہوئی تھی ۔

یہ دوربین ستمبر سے خلائی سگنلز کی تلاش شروع کردے گی جس کی مدد سے دنیا سے باہر خلائی مخلوق کو تلاش کیا جا سکے گا۔

اس مقصد کے حصول کے لیے ریڈیائی دوربین کو جدید تر بنایا جارہا ہے تاکہ خلائی مخلوق کی تلاش میں آسانی پیدا ہوسکے۔

اس ریڈیائی دوربین کی تیاری میں 180 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے جبکہ اسے بنانے میں 5 برس کا عرصہ لگا ہے۔

اس ریڈیائی دوربین کا قطر 500 میٹر پر محیط ہے مگر اب تک 300 میٹر پر ہی کام کیا جاسکا ہے ۔

اس دوربین نے پیورٹو ریکو میں واقع دنیا کی سب سے بڑی دوربین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

چائنا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ریڈیائی دوربین پہلے سے جاری کسی سائنسی مشن کو متاثر نہیں کرے گی تاہم اس دوربین کی مدد سے

مستقبل قریب میں کسی قسم کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔

واضح رہے کہ چائنا نے گزشتہ برسوں میں خلائی مشن سے متعلق اپنی تحقیقات کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے اور چاند کے تاریک حصوں میں کامیاب مشن

بھیجنے کے بعد رواں برس جولائی میں مریخ پر ایک مشن بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *