donald trump 808x454

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا واشنگٹن میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان

90 views

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر جاری پرتشدد مظاہروں کے باعث مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کردیا، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ریاستوں میں بدامنی جاری رہی تو دوسرے شہروں میں بھی فوج بھیجیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیاہ فام شہری کی پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ہلاکت کے بعد امریکا کے کئی شہروں میں احتجاج اور

مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاستوں میں امن و امان قائم کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی تعداد میں واشنگٹن میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جارج فلائیڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا، ہم ان کی ہلاکت پر جاری پر امن احتجاجی مظاہرین کے ساتھ ہیں لیکن

مظاہروں کی آڑ میں کچھ لوگ جلاوَ گھیراوَاور لوٹ مار سے گریز کریں۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہر میں بدامنی کی اجازت نہیں دیں گے، ضرورت پڑی تو دوسرے شہروں میں بھی فوج بھیجیں گے۔

خیال رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 امریکی پولیس نے ہلاکت میں ملوث 4 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا ہے جبکہ 44 سالہ سابق پولیس افسر کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *