indian troops kashmir 808x454

مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری،3 نوجوان شہید

69 views

مقبوضہ کشمیر میں بھارت اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ضلع راجوڑی میں 3 کشمیریوں کو شہید کردیا، 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں نام نہاد آپریشن کی بنیاد پر گھر گھر تلاشی

کرتے ہوئے چار دیواری تقدس کو پامال کیا۔

جس کے دوران بھارتی فوجیوں نے 3 نوجوان کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے بھارتی جارحیت اور فورسز کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

کے ایم سی کی رپورٹ کے مطابق تین روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، اس سے قبل ضلع کلگام میں سرچ آپریشن

کی آڑ میں 2 جوان شہید ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *