shahbaz_shareef 808x454

اثاثہ جات کیس : شہباز شریف کی ممکنہ گرفتار،نیب کی ٹیم گھر پہنچ گئی

49 views

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن کے باہر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا تاہم

 وہ پیش نہ ہوئے، نیب کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ شہباز شریف کی گرفتاری کےلئے ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر موجود ہے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اس وقت اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں آج نیب کے سامنے پیش ہونا تھا تاہم

انہوں نے نمائندہ محمد فیصل کے ذریعے تفصیلی جواب جمع کروایا، جس میں کہا گیا انہتر سال عمر ہے اور کینسر کا مریض ہوں، کورونا

خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، ویڈیو لنک، اسکائپ کے ذریعے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے جس کے باعث وہ نیب میں پیش نہیں ہوسکتے، لہذا نیب نے جو

تحقیقات کرنی ہیں وہ ویڈیو لنک اور اسکائپ کے ذریعے جواب لے سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں گرفتار کررکھا تھا تاہم لاہور ہوئیکورٹ

نے 14 فروری 2019 کو ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *