پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول نایاب ہوگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول نایاب ہوگیا

22 views

حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی کے مختلف پیٹرول پمپس پر پیٹرول نایاب ہوگیا جس کی وجہ سے پیٹرول پمپس کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف پیٹرول پمپس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل نایاب ہوگیا ہے

جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کاکہنا ہے کہ پیٹرول فراہم کرنے والی مختلف کمپنیاں پیٹرول فراہم نہیں کر رہیں جس کی وجہ سے پیٹرول کی فراہمی میں

دشواری ہو رہی ہے جبکہ پیٹرول فراہم کرنے والی کمپنیوں کے مطابق موجودہ قیمت میں پیٹرول پمپ مالکان کو پیٹرول فراہم کرنے

میں شدید مالی نقصان متوقع ہے ۔

پیٹرولیم پمپ مالکان کے مطابق اس نقصان پر قابو پانے کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کو معقول تجاویز ارسال کی گئی تھیں جنہیں ای۔ سی ۔ سی نے مسترد کردیا ۔

ان حالات میں پی ۔ ایس۔ او انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے اسی وجہ سے سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔

پیٹرول پمپ پر پیٹرول نہ ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات سے جُڑے افراد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے کے

باعث پمپ مالکان نے پیٹرول خریدنے میں تاخیر کی اس وجہ سے کراچی کے مختلف پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ روز کمی کی گئی تھی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت

میں 7 روپے 6 پیسے کی کمی کی گئی تھی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 74 روپے 52 پیسے ہوگئی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *