pak_update1 808x454

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کرگئی

56 views

پاکستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 644 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی

تعداد 1 ہزار 644 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 1 ہزار 610 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 27 ہزار 850 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی

تعداد 540 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار 116 ہوگئی ہے۔

سندھ میں آج مزید 1 ہزار 439 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 31 ہزار 86 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کی وجہ سے مزید 23 افراد لقمۂ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 526 ہوگئی ہے۔

کورونا سے مزید 953 افرادصحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد  مجموعی طور پر صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہزار 538 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 121 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4 ہزار 514 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے

جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 565 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مزید 304 مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 2 ہزار 893 ہوگئی ہے جبکہ مزید 2 افراد کی ہلاکت کے بعد

مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے اور 169 افراد صحت یاب ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 271 ہوگئی ہے اور 6 افراد کی ہلاکت بھی ہوچکی ہے

جبکہ 170 افراد کورونا کو ہرانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 458 افراد میں کورونا وائرس کی تشخص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 10 ہزار 485 ہوگئی ہے

جبکہ 9 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 482 ہوگئی ہے اور 2 ہزار 973 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 27 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 738 ہوگئی ہے

جبکہ 11 افراد ہلاک اور 527 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *