پاکستان میں ایک تولہ سونا 98 ہزار روپے سے زیادہ کا ہوگیا

پاکستان میں ایک تولہ سونا 98 ہزار روپے سے زیادہ کا ہوگیا

18 views

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1740 ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں  سونے کی فی تولہ قیمت 98 ہزار روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 98 ہزار روپے سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے

مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ملک بھر میں 98 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قدر میں 257 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 84 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1 ہزار 740 ڈالر ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *