شبہاز شریف کی ضمانت 17 جون تک کے لیے منظور کر لی گئی

شبہاز شریف کی ضمانت 17 جون تک کے لیے منظور کر لی گئی

17 views

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 17 جون تک کی مہلت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 5 لاکھ روپے مچلکے کے عوض شہباز شریف کی ضمانت 17 جون تک کے لیے منظور کر لی ہے ۔

اس موقع پر لیگی کارکنان نے کمرۂ عدالت میں زبردستی گھسنے کی کوشش بھی کی جس پر حفاظتی عملے اور لیگی

کارکنان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کی گرفتاری کے سلسلے میں لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا تھا

مگر گزشتہ روز شہباز شریف کو گرفتار نہ کیا جاسکا ۔ نیب کی ٹیم شہباز شریف کے گھر 2 گھنٹے تک موجود رہی تاہم شہباز شریف

کی عدم موجودگی کے باعث نیب کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *