آج وسیم اکرم کی سالگرہ ہے

آج وسیم اکرم کی سالگرہ ہے

21 views

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی وسیم اکرم آج اپنی 54 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی 54 ویں سالگرہ ہے ۔

سالگرہ کے اس موقع پر ان کے مداحوں نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں جس پر وسیم اکرم نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اس موقع پر وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پوسٹ بھی شئیر کی جس میں اُنہوں نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے

کہا کہ رواں برس کا زیادہ تر حصہ اُنہوں نے قرنطینہ میں گزارا ہے لہٰذا رواں برس کی سالگرہ کو گننا مناسب نہیں۔

 

وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر فخر عالم اور شنیرا اکرم نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *