پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار ملازمین فارغ

پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار ملازمین فارغ

11 views

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار ملازمین کو یکمشت ادائیگی کے بعد فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد ہر ملازم کو 23 لاکھ روپے ادا کئے جانے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز

کے 9 ہزار 350 ملازمین کو یک مشت ادائیگی کے بعد فارغ کردیا جائے ۔

اجلاس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی فیصلوں، عدالتی احکامات اور پاکستان اسٹیل ملز کے حوالے سے دیگر عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات

کی روشنی میں پاکستان اسٹیل ملز کے ہیومن رائٹس منصوبوں کو حتمی طور پر منظور کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین

کو فارغ کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ حکومت نے اسٹیل ملز ملازمین کو یکشمت ادائیگی کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اس فیصلے کے نتیجے میں پاکستان اسٹیل ملز کے 100 فیصد ملازمین کو فارغ کرکے صرف 250 ملازمین کو 120 دنوں کے لیے ضروری کاموں

کی غرض سے روک لیا جائے ۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت ہونے والے اس فیصلے کو آئندہ ہونے والے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد

باضابطہ طور پر تمام ملازمین کو برطرف کیے جانے کے نوٹس جاری کیئے جائیں گے اور ایک ماہ کی اضافی تنخواہ سمیت ہر فرد

کو تقریباً 23 لاکھ روپے ادا کیئے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *