ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ

ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ

25 views

وہ تمام مارکیٹس اور کاروباری مراکز جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا، وہ سب مارکیٹس اور دیگر کاروباری ادارے بند کردئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مارکیٹس اور دیگر کاروباری ادارے

بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق ایسی تمام مارکیٹس کہ جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جاری ہے ، وہ تمام مارکیٹس آج بند کردی جائیں گی۔

شہباز گل نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عمل در آمد شروع کردیا گیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے مخصوص ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو علاقائی سطح پر ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہیں

اور خلاف ورزی کرنے پر جرمانے بھی عائد کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے تمام کاروباری مراکز ، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو  ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم

دے رکھا ہے بصورت دیگر کاروباری مراکز پھر سے بند کر دیئے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *