بھارتی فوج کی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے: ڈی جی ایس پی آر

بھارتی فوج کی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے: ڈی جی ایس پی آر

21 views

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، بھارت کے لیے یہی جواب ہے ہم تیار ہیں اور اگر اس نے کوئی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ اور بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل بابر افتخار نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ  ایل

او سی پر کچھ عرصے سے صورتحال تشویشناک ہے، بھارت کا سب سے بڑا ڈرامہ پلواما ٹو تھا، پاک فوج بھارت کو بہتر طریقے سے جواب دے رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتا ہے، بھارت کا سب سے بڑا ڈراما پلواما ٹو تھا جس میں

کوشش کی گئی کہ شواہد نہ مل سکیں۔

ترجمان پاک فوج نے بھارتی فوج واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت وہاں بھی مداخلت کر رہا ہے جہاں اس کی سرحدیں نہیں ملتیں

بھارت پاکستان پرجارحیت کرنا چاہتا ہے، آگ سے نہ کھیلا جائے، بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے لیے یہی جواب ہے ہم تیار ہیں اور اگر اس نے کوئی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ اور بھرپور طاقت کے

ساتھ جواب دیا جائے گا، بھرپور طاقت سے جواب کا مظاہرہ بھارت نے پچھلے سال دیکھ لیا تھا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نیپال سرحد پر نقشوں میں بھی ان کو بڑی شرمندگی ہوئی، وہاں پر اسلامو فوبیا کی

اٹھنے والی لہر کو پوری دنیا نے محسوس کیا ہے، اس ساری صورتحال پر نظر ہٹانے کے لیے ایل او سی پر کوئی کارروائی

کرنا چاہتا ہے جس کے لیے وہ سٹیج بنا رہا ہے۔

انٹرویو کے دوران میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کو بعض محاذوں پر بہت بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے

وہاں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے معیشت کو دھچکے لگ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *