پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوگئی

38 views

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ملک بھر میں کووڈ19 کے کیسز کی تعداد چین سے بڑھ کر 86930 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ملک میں کورونا کے 3638 کیسز اور 61 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں، جس کے بعد متاثرین کی

مجموعی تعداد 86930 اور 1790 اموات ہوگئی ہے۔

سندھ اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے جہاں 34576 افراد متاثر ہیں، جبکہ پنجاب میں 31104 ، خیبر پختونخوا میں 11373

بلوچستان میں 5224 ، گلگت بلتستان میں 824 ،اسلام آباد 3544 اور آزاد کشمیر میں 285 افراد جان لیوا وائرس سے متاثر ہیں۔

اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 615511 کل ٹیسٹ ہوچکے ہیں جبکہ 30128 افراد اس کووڈ19 کو شکست دیکر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *