شعیب اختر: 18 مہینوں تک پی ایس ایل کا کوئی امکان نہیں

شعیب اختر: 18 مہینوں تک پی ایس ایل کا کوئی امکان نہیں

21 views

شعیب اختر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ اگلے 18 ماہ تک پی ایس ایل کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق شعیب اختر نے ایک نیا بیان جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ اگلے 18 مہینوں تک پی ایس ایل کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شعیب اختر کے مطابق پی ایس ایل لیگ شدید معاشی بحران کا شکار ہے جس کے باعث پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان اپنی ٹیمیں فروخت کرنے

کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں ںے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ستمبر تک بین الاقوامی نوعیت کی کرکٹ نہیں ہورہی تو 4 مہینوں میں پی ایس ایل کیسے ہوسکتی ہے؟

اس موقع پر شعیب اختر نے خواہش ظاہرکی کہ پی ایس ایل اپنی بقا کی جنگ جیتنے میں کامیاب ہو اور پہلے سے بڑی برانڈ بن کر سامنے آئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے ساتھ مالی و اخلاقی تعاون کرکے اُنہیں بے حد خوشی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *