متعدد اراکین پارلیمنٹ بھی کورونا وائرس کا شکار

متعدد اراکین پارلیمنٹ بھی کورونا وائرس کا شکار

17 views

پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے، کئی ہیلتھ ورکرز کے بعد متعدد اراکین پارلیمنٹ بھی اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینلز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس وقت پاکستان 44 اراکین میں کورونا وائرس کی

تشخیص ہوچکی ہے جب کہ 5 اراکین پارلیمنٹ مہلک وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک قومی اسمبلی کے دس، سینیٹ کے چار،  پنجاب اسمبلی کے پانچ، سندھ اسمبلی کے 12، خیبرپختونخوا اسمبلی

کے آٹھ اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر ، وفاقی وزیرمملکت شہریار آفریدی، پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر، ظہور حسین قریشی، کرامت کھوکھر

گل ظفر خان، محبوب شاہ، وجیہہ اکرم  اورعلی وزیر شامل ہیں۔

سینیٹ کے متاثرہ اراکین میں مولا بخش چانڈیو، مرزا محمد آفریدی ، فدا محمد خان اور مولانا عطا الرحمان بھی کورونا کی لپیٹ میں ہے۔

سندھ اسمبلی کے 12 اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، پی پی کے صوبائی وزیر سعید غنی

ڈاکٹر سہراب سرکی،  لیاقت علی ، سعدیہ جاوید، ساجد جوکھیو ،نور محمد بھرگڑی، ایم کیو ایم کے علی خورشیدی اورمنگلا شرما

شاہ نواز جدون، جی ڈے اے کے معظم عباسی اور مجلس عمل کے سید عبدالرشید بھی شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری، وزیر توانائی اختر ملک اور رانا عارف اقبال کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

خیبرپختونخوا سمبلی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات

کامران بنگش مہلک، پی ٹی آئی کے ہمایوں خان، محمد عبدالسلام ، عنایت اللہ خان ، مدیحہ نثار اوراے این پی کے بہادر خان بھی

کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جن میں وزیرخزانہ ظہور احمد بلیدِی

وزیراعلیٰ کے مشیرعبدالخالق ہزارہ، یونس عزیز زھری اورنصر اللہ خان شامل ہیں۔

دوسری جانب اعدادو شمار کے مطابق جان لیوا وائرس سے انتقال کرنے والے اراکین میں سندھ کے وزیرمرتضیٰ بلوچ

خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن میاں جمشید کاکا خیل، پنجاب اسمبلی کے اراکین شوکت منظور چیمہ ، شاہین رضا اور

بلوچستان اسمبلی کے رکن سید فضل آغا شامل ہیں۔

جبکہ قومی اسمبلی کے رکن منیراورکزئی کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *