پاکستان نیوی وار کالج کے 49 ویں کانووکیشن کا انعقاد

پاکستان نیوی وار کالج کے 49 ویں کانووکیشن کا انعقاد

18 views

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 49 ویں کانووکیشن تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نیوی وار کالج کے رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے مہمانِ خصوصی تھے 

پاکستان نیوی اسٹاف کورس کی 49 ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں ہوا۔

کمانڈر سینٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں کُل 93 افسران کو میری ٹائم وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی سند تفویض کی گئیں جن میں سے 60 کا تعلق پاک بحریہ، 03 پاک آرمی

اور 05 کا پاکستان ائیر فورس سے ہے جب کہ 25 افسران کا تعلق دوست ممالک بشمول بنگلہ دیش، چین، مصر، انڈونیشیا، عراق، اردن، ملیشیا

مالدیپ، میانمار، عمان، فلسطین، سعودی عرب، نائیجیریا، سوڈان، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سے ہے۔

            تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مہمان خصوصی نے فارغ التحصیل ہونے والے افواج پاکستان اور دوست ممالک کے افسران کو مبارکباد دی

اور انھیں کووِڈ 19 کے بعد کی دنیا کے تبدیل شدہ حالات کے لیے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود جنگی صلاحیتوں پر سمجھوتہ کیے بغیر آپریشنل امور سر انجام دینے ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

            قبل ازیں، ڈپٹی کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج نے 41 ہفتوں پر مشتمل کورس کی تفصیلات پیش کیں اور شرکاء کی مختلف پیشہ ورانہ

اور علمی سر گرمیوں کا جائزہ پیش کیاپاکستان نیوی وار کالج کے 49 ویں کانووکیشن کا انعقاد

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *