ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو کاپی رائٹس قوانین کے تحت ہٹا دی گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو کاپی رائٹس قوانین کے تحت ہٹا دی گئی

31 views

ڈونلڈ ٹرمپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ویڈیو ناگزیر وجوہات کی بناء پر ٹوئٹر سے ہٹا دی گئی ہے تاہم یہ ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کی نشر ہونے والی ویڈیو کاپی رائٹس قوانین کے تحت ہٹا دی گئی ہے۔ مذکورہ ویڈیو

میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش کی گئی تھی ۔

مذکورہ ویڈیو ڈونلڈ ٹرمپ کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے نشر کی گئی تھی جسے کاپی رائٹس قوانین کے تحت ٹوئٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ویڈیو کو ہٹانے کی تصدیق تو کر دی ہے تاہم انتظامیہ نے شکایت درج کرنے والے صارف کا نام بتانے

سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو یوٹیوب سے اب تک نہیں ہٹائی جاسکی۔ مذکورہ ویڈیو میں جارج فلائیڈ کی موت کے بعد پیدا ہونے والی

ہنگامی صورتحال کو دکھایا گیا تھا اور دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جارج فلائیڈ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *