پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطرف ملازمین بحال کردئیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطرف ملازمین بحال کردئیے

30 views

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نطر 33 ملازمین کی ملازمت میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطرف کیئے جانے والے 33 ملازمین بحال کردئیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 22 ملازمین مستقل بنیادوں پر کام کررہے ہیں جبکہ 33 ملازمین کی مدت 30 جون 2020 کو ختم ہورہی تھی

تاہم اب سینٹرل کنٹریکٹ ملازمین کے معاہدوں میں 31 اکتوبر 2020 تک توسیع کردی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں مستقل

ملازمین معمول کے مطابق اپنے فرائض جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملازمتیں بحال کیئے جانے کا فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے غیر فعال عملے کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کے منصوبے پر کچھ عرصے بعد عمل کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *