پی آئی اے کی غفلت متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے

پی آئی اے کی غفلت متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے

28 views

کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے پر مائرہ خان نے متاثرہ خاندان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی غفلت متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مایا ناز اداکارہ مائرہ خان نے کراچی میں ہونے والے فضائی حادثے کو پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت

قرار دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پی آئی اے کی غفلت متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

اس حوالے سے مائرہ خان نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانے کے ٹوئٹ کا جواب دیا اور پی آئی اے انتظامیہ کی

غفلت اور ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی طیارہ حادثے میں 95 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 2 افراد معجزانہ طو رپر اس حادثے میں محفوظ رہے۔

جہاز حادثے کے حوالے سے پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز تکینکی وجوہات کی بناء پر حادثے کا شکار ہوا تاہم ابھی

اس حوالے سے حتمی رپورٹ جاری نہیں ہوئی اورمزید تحقیقات جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *