CORONA_WORLD_UPDATE1

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 67 لاکھ سے زیادہ ہوگئی

101 views

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 67 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 67 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے

والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دنیا بھر کے مختلف اسپتالوں اور آئسولیشن وارڈ میں 30 لاکھ 57 ہزار سے زائد

مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 32 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کی وجہ سے

ہلاک ہوگئے ہیں ۔ امریکا میں 17 ہزار کورونا متاثرین کی حالت تشویش ناک ہے اور 7 لاکھ 12 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس نے بے حد تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں

جبکہ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

روس میں کورونا وائرس نے 4 لاکھ 41 ہزار سے زیادہ افراد کو بیمار کیا ہے جبکہ 5 ہزار سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار کے قریب ہے جبکہ 27 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ 39 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار ہوگئی ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے 33 ہزار افراد موت

کا شکار ہوچکے ہیں۔

جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ ہے اور 6 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 29 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے 1 لاکھ 64 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8 ہزار سے زیادہ انسان ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترکی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 4 ہزار 500 سے زیادہ افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 93 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور 611 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس نے اب تک 2 لاکھ 27 ہزار سے زیادہ افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 83 ہزار سے زائد ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب تک مجموعی متاثرین کی

تعداد 89 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 838 ہوگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *