UAE1

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی 15 جون سے بین الاقوامی پروازیں شروع کردے گی

115 views

طویل لاک ڈاؤن کے بعد متحدہ عرب امارات میں فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا ہے اور اب 15 جون سے بین الاقوامی فضائی سفر شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق طویل لاک ڈاؤن کے بعد متحدہ عرب امارات میں فضائی سفر پر لگی پابندی کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کے بعد امارت ائیر لائنز

اور اتحاد ائیر لائنز نے 15 جون سے پاکستان سمیت ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا میں بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ دونوں فضائی کمپنیاں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے 8 جون سے فلائٹس شروع کردیں گی جبکہ اتحاد ائیر لائنز 10 جون

سے یورپ ، ایشیا اور آسٹریلیا کے لیے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کرے گی۔

دوسری جانب قطر ائیر لائنز نے بھی پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے اور عنقریب برلن ، نیویارک کے

لیے بھی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *