کرکٹ : آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا

کرکٹ : آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا

13 views

آسٹریلین کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے مالی پالیسی پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب ان کی جگہ نک ہاکلے کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز نے کیون رابرٹس کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا

ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بورڈ کی ورکنگ میں انتشار کی کیفیت تھی تاہم اب کیون رابرٹس کے استعفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کو عبوری ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ایرل نے مزید کہا کہ کیون رابرٹس ایک اصول پسند انسان ہیں

اور انہوں نے ہمیشہ کھیل کی بہتری کے لیے کام کیا۔

واضح رہے کہ کیون رابرٹس کو کاسٹ کٹنگ اور مالی پالیسی کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا اس لیے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *