اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

48 views

پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور مخصوص علاقے سیل کرنا کا حتمی فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف علاقے مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور کے چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے

متاثر ہونے والے علاقوں کو سیل کردیا جائے ۔ اس حوالے سے شہر کے 55 مقامات کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حتمی

فہرست چیف سیکریٹری پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے۔

انتظامی اراکین نے کورونا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کی کاروائی شروع کردی ہے ۔ یہ رات آج رات بارہ بجے تک مکمل کر دی جائے گی۔

کراچی کے ضلع غربی میں واقع بلدیہ اور سائٹ کے علاقوں میں دو یونین کونسل کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی فیاص سولنگی کے مطابق محکمۂ صحت کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے ت

حت تمام متاثرہ علاقوں کو سیل کیا جارہا ہے ۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شہرِ کراچی کے 15 سے زائد علاقے مکمل طور پر سیل کیے جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 2 سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکٹر ائی ایٹ میں

ایک روز کے دوران 200 جبکہ سیکٹر آئی 10 میں چار سو کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں

مذکورہ علاقوں کو سیل کیا جاسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *