بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر

بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر

59 views

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر آگیا جہاں جان لیوا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اموات 9900 تک جا پہنچی ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں انڈیا میں تین روز سے مسلسل کورونا کے 11000 متاثرین سامنے آ رہے ہیں۔

جس کی سب سے بڑی وجہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث بنی ہے، ملک گیر لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

انڈیا میں کل متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جس کے بعد بھارت دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں

متاثرین میں اضافے پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ وہاں کے ہسپتال مریضوں کی بڑی تعداد کے باعث دباؤ میں ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی سب سے بڑی کچی آبادی دھراوی میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔

این ڈی ٹی وی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اپریل سے اب تک کچی بستی کے سات لاکھ مریضوں کی اسکریننگ کی ہے اور ان

کے لیے کلینک قائم کیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے پہلے فیز سے گزرہا ہے ، بدترین صورتحال مون سون کے موسم دوران ہو گی جو

جولائی اور اگست کے مہینے میں ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *