بھارت۔چین فیس آف: لداخ میں جھڑپ کے دوران 3بھارتی فوجی ہلاک

بھارت۔چین فیس آف: لداخ میں جھڑپ کے دوران 3بھارتی فوجی ہلاک

53 views

نہتےکشمیریوں کا خون بہانے والا بھارت چین کے رحم و کرم پرآگیا،لداخ میں جھڑپوں کے دوران بھارت کے ایک فوجی افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کی رات ایل اے سی کی گیلوان وادی میں بھارت اور چین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے

نتیجے میں دونوں طرف جانی نقصان ہوا، بھارتی فوج کو ایک افسر اور دو سپاہیوں کا جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

دوسری جانب چین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کی ہے کہ بھارت کی جانب سے 2 بار سرحدی خلاف ورزی کی گئی

اور چینی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کی سرحدی افواج کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

خیال رہے کہ 9مئی کو بھارتی اور چینی فوجی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ آغاز ہوا تھا جس کے بعد چینی حکام نے پاکستانیوں

کو دھمکیاں دینے والے بھارتی افواج کے متعدد اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم چین نے بھارت کی درخواست پررہا کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پوری دنیا میں اپنا مذاق بنانے والا ملک بھارت کا نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

تینوں نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے ترُک ونگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *