بھارت کی جانب سے سفارتی آداب کی دھجیاں، پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ

بھارت کی جانب سے سفارتی آداب کی دھجیاں، پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ

43 views

نام نہاد سیکولر ملک بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادی، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا محاصرہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون میں گاڑی کی ٹکر مار کر شہریوں کو زخمی کرنے پر بھارتی ہائی کمیشن کےْ

دو اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھاتاہم سفارتی استثنیٰ ہونے کی وجہ سے دونوں اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے رہا کردیا گیا۔

دوسری جانب جھوٹی خبریں پھیلانے اور پروپیگینڈہ کرنے والا بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن

کے دو اہلکار کو گرفتار کرنے کا دعوی کردیا ۔

جس کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ کرلیا،اس دوران  پاکستانی ہائی کمیشن سے کسی

کو باہر جانے یا اندر آنے کی اجازت بھی  نہیں دی گئی۔

اس سے قبل پاکستانی ہائی کمیشن کے تین افسروں کا تعاقب بھی کیا گیا اور گھر جاتے ہوئے انہیں روک کر ہراساں کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *