کراچی: زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے ہلاک ہوگئے

کراچی: زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے ہلاک ہوگئے

61 views

کراچی کے علاقے کھارادر میں رہنے والے تین کم عمر بچے زہریلا کھانا کھانے سے ہلاک ہوگے ہیں ۔ لواحقین نے کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے تینوں بچوں کی تدفین کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں زہریلا کھانا کھانے سے تین بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں نے گزشتہ رات آئس کریم اور برگر کھایا تھا اور بچوں کے گھر کیڑے مار اسپرے

کی اطلاعات بھی ہیں۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں 11 برس کی عائزہ ، 8 برس کا سعد اور 2 برس کی بچی صفا شامل ہے۔

بچوں کے والدین نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے برنس روڈ سے گزشتہ رات برگر اور آئس کریم کھائی تھی

اور گھر میں بھی کھانا پکایا تھا ۔

.پولیس کے مطابق بچوں کا باپ کاروبار کے سلسلے میں کوئٹہ گیا ہوا ہے اور اسی دوران ورثا نے کسی قسم کی قانونی کاروائی

کیئے بغیر بچوں کی تدفین کردی ہے اور مستقبل میں کسی قسم کی قانونی کاروائی سے بھی انکار کردیا ہے۔

پولیس مختلف زاویوں سے اس کیس کی تفتیش کر رہی ہے اور اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی کی غفلت کے بارے میں جاننے

کی کوشش بھی کی جارہی ہے ۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں نے 14 جون کی رات برگر اور آئس کریم کھائی تھی اور 15 جون کی

صبح 6 بجے ان بچوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوئی جس پر انہیں کھارادر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال کے عملے نے طبی معائنے کے بعد دوا دے کر بچوں کو گھر روانہ کردیا مگر کچھ ہی دیر بعد ان بچوں کی حالت پھر

بگڑ گئی جس پر ایک بار پھر تینوں بچوں کو کھارادر اسپتال لایا گیا ۔

اسپتال پہنچنے تک دو بچوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک بچے کو آکسیجن کی کمی کے سبب جناح اسپتال منتقل کیا گیا مگر

اسپتال منتقلی کے دوران تیسرا بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *