فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کیلئے ملتوی

فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کیلئے ملتوی

68 views

اگلے برس فروری کے مہینے میں ہونے والی آسکرز ایوارڈ کی تقریب کو دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے ، ایکڈمی ایوارڈز اگلے برس 28 فروری کو ہونا تھے تاہم انھیں 25 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمگیر وبا کورونا وائرس  کے  پیشِ نظر فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے  آسکرز ایوارڈ کی

تقریب 2 ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی۔

حکام نے اس حوالے سے فلموں کی اس ایوارڈ دوڑ میں شرکت کے لیے تاریخ بھی 31 دسمبرسے بڑھا کر 28 فروری کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اگلے برس کے برٹش اکیڈمی ایوارڈز ( بافٹاز) بھی 11 اپریل تک ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث متعدد ایسی فلموں پر کام روکنا پڑا ہے جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہونا تھیں۔

اس سے قبل آسکرز صرف تین مرتبہ ملتوی کیے گئے ہیں، 1938 کی لاس اینجلس سیلاب کے باعث، 1968 میں ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ

کے قتل کے باعث اور 1981 میں امریکی صدر رونلڈ ریگن پر ناکام قاتلانہ حملے کے بعد ایوارڈ کی تقریب ملتوی کردی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *