ملک میں کورونا وائرس بے قابو، ایک دن میں 111 اموات ریکارڈ

ملک میں کورونا وائرس بے قابو، ایک دن میں 111 اموات ریکارڈ

42 views

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہوگئے، ایک دن میں جان لیوا وائرس سے 111 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2839 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کورونا وائرس کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے، کورونا سے ایک دن میں 111 افراد جاں بحق ہوگئے

جس کے بعد اموات 2839 تک پہنچ گئیں جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 ہوگئی۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں 55878 افراد متاثر ہیں، سندھ میں 55581 ، خیبرپختونخوا میں 18472

بلوچستان میں 8327 ، گلگت بلتستان میں 1143 ، اسلام آباد میں 8857 اور آزاد کشمیر میں 663 افراد متاثر ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد

کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اب تک ملک بھر سے مجموعی طور پر کورونا کے 53 ہزار 721 مصدقہ متاثرہ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

 شہروں کے چند مقامات کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار

خیال رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے ملک بھر سے کورنا ہاٹ اسپاٹ 20 شہروں کے مقامات کی نشاندہی کی تھی

جس کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے تحت ملک بھر کے 20 مقامات کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سوات، حیدرآباد، سکھر، سیالکوٹ، گجرات، گھوٹکی

لاڑکانہ کے مختلف مقامات کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔

ترجمان این سی اوسی کا کہنا تھا کہ خیرپور، ڈی جی خان، مالاکنڈ اور مردان کے مختلف علاقے بھی کورونا سے بہت زیادہ

متاثر قرار دیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد میں جی نائن، ٹو، تھری سیل کردیے گئے اور کراچی کی ایک کمپنی بھی 300 سے

زیادہ کیسز آنے پر سیل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں آئی ایٹ، آئی ٹین، غوری ٹاؤن، بارہ کہو، جی سکس، جی سیون بھی نئے ہاٹ اسپاٹ بن گئے، ان نئے

ہاٹ اسپاٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے جو کبھی بھی سیل کئے جا سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *