پاکستان میں بنے فیس ماسک نے فرانس میں دھوم مچا دی

پاکستان میں بنے فیس ماسک نے فرانس میں دھوم مچا دی

57 views

پاکستان میں بنے فیس ماسک کی فرانس بھر میں دھوم مچ گئی ہے اور فرانس کے اخبارات میں بھی اس فیس ماسک کی تعریف کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بنے فیس ماسک کی فرانس میں تعریف کے بعد فرانس بھر میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔

اس فیس ماسک سے متعلق فرانسیسی اخبارات میں بھی تعریف کی گئی ہے اور اخبار میں فیس ماسک سے متعلق لکھا گیا ہے کہ مقامی سطح

پر بننے والے فیس ماسک پی پی ایز اور اس کو بنانے والے افراد مطلوبہ تعداد پوری نہ کرسکے مگر اس کے برعکس پاکستان سے برآمد کیے

جانے والے فیس ماسک نے مطلوبہ تعداد کو ضرورت کے مطابق پورا کیا اور پاکستان سے برآمد کیے جانے والے فیس ماسک کی بدولت آنے

والے دنوں کے لیے بھی ضرورت کو پورا کرنا ممکن ہوا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ایک ٹوئیٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 100 ملین ڈالر کا برآمدی آرڈر مل چکا ہے۔

 

 

پاکستان میں بنے فیس ماسک کی فرانس میں دھوم کے بعد فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں ۔

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں فیس ماسک کی تیاری کے سلسلے میں ملنے والے آرڈر 500 ملین امریکی ڈالر سے

تجاوز اختیار کر جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *