دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 81 لاکھ سے زیادہ ہوگئی

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 81 لاکھ سے زیادہ ہوگئی

44 views

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے 81 لاکھ سے زیادہ انسانوں کو متاثر کردیا ہے اور 4 لاکھ 39 ہزار سے زائد انسانوں کی ہلاکت بھی ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 81 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 4 لاکھ 39 ہزار سے

زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

دنیا بھر کے مختلف اسپتالوں اور آئسولیشن وارڈز میں 34 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد زیرِ علاج ہیں جن میں سے 54 ہزار سے

زائد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور 42 لاکھ 16 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کے باعث 21 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1 لاکھ 18 ہزار افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکا کے مختلف اسپتالوں اور آئسولیشن وارڈز میں 11 لاکھ سے زائد مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار سے زائد مریضوں کی

حالت تشویش ناک ہے۔

برازیل میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 91 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی

تعداد 44 ہزار سے زیادہ ہے۔

روس میں کورونا وائرس کی وجہ سے 5 لاکھ 37 ہزار سے زائد انسان متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے انسانوں کی تعداد 7 ہزار سے زیادہ ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث 3 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ انسان متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد انسان ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 41 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس 2 لاکھ 91 ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر کر چکا ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہزار

سے زیادہ ہے۔

اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے زیادہ ہے۔

ایران میں کورونا وائرس 1 لاکھ 89 ہزار انسانوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ 8 ہزار سے زیادہ انسان کورونا کی وجہ سے

ہلاک ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ 8 ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 1 لاکھ 79 ہزار افراد کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور 4 ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ 49 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1 ہزار 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی

تعداد 2 ہزار 800 سے زیادہ ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *