sports1 2

نوواک جوکووچ : ٹینس کا نمبر ایک کھلاڑی بھی کورونا کا شکار

80 views

دنیا کے نمبر 1 ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد اُنہوں نے خود کو بلغراد کے قرنطینہ مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹینس کے نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں ںے کورونا ٹیسٹ مثبت آجانے کے

بعد بتایا ہے کہ اُن کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں تاہم ان کے بچے کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

 

اس موقع پر نوواک جوکووچ نے اپنے مداحوں کے نام پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس موقع پر بلغراد کے قرنطینہ مرکز میں قیام کریں گے ۔

واضح رہے کہ نوواک جوکووچ چوتھے ٹینس کھلاڑی ہیں کہ جنہیں کورونا وائرس نے اپنا شکار بنایا ہے۔ نوواک جوکووچ سے قبل گریوگ ڈیمٹ رو

بورنا کورک اور وکٹر ٹروکی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کے متاثر ہوجانے کے بعد ٹینس اسٹار اینڈے مرے کا ایک

بیان بھی سامنے آیا ہے کہ جس میں اینڈے مرے نے کہا ہے کہ ان کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آجانا دیگر کھلاڑیوں کے لیے ایک سبق ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *