آئندہ ہفتے دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ہوجائیگی:عالمی ادارہ صحت

آئندہ ہفتے دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ہوجائیگی:عالمی ادارہ صحت

28 views

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ ہفتے تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ہو جائے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد

ایک کروڑ ہو جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ وبا کے پہلے مہینے میں کورونا کے 10 ہزار سے کم کیس رپورٹ

ہوئے تھے جبکہ گذشتہ ماہ تقریباً 40 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا ہم توقع کر رہے ہیں کہ آئندہ ہفتے یہ تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

خیال رہے کہ ئنے وائرس کو وِڈ -19 کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 4 لاکھ 70 ہزار 822 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے

اب تک 90 لاکھ 51 ہزار 450 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 23 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 53 ہزار 8 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ  92  ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  6 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *