serviceshospital 800x454

سروسز اسپتال کراچی میں کورونا مریضوں کے لیے آئی سی یو اور ایچ ڈی یوز تیار

63 views

کراچی کے سروسز اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 40 بستروں کا ایچ ڈی یو اور 26 بستروں کا آئی سی یو قائم کر دیا گیا ہے۔ تمام 26 بستروں پر وینٹیلیٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

تفصیلات  کے مطاق ڈی  ایچ یو میں مریضوں کا داخلہ فوری شروع کیا جا سکتا ہے ۔

جبکہ اگلے چند روز میں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کے ضرورت مند مریضوں کو بھی لینا شروع کر دیا جائے گا۔

سروسز اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سول سرجن کراچی ڈاکٹر فرحت عباس نے میڈیا کے نمائندوں کو نوتعمیر شدہ کورونا وارڈز کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسپتال کی ایڈیشنل سول سرجن ڈاکٹر تحسین صدیقی، اسپتال کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر زبیر احمد آغا و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر فرحت عباس نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایت پر ایچ ڈی یو کی سہولیات ہنگامی بنیادوں پر

صرف 15 دنوں میں دستیاب کی گئی ہیں۔ اس کے لیے پوری انتظامیہ اور عملے نے دن رات کام جاری رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے اب یہ مزید سہولت فراہم کر دی گئی ہے جس کے لیے سیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی، ایڈیشنل سیکریٹری مشتاق سومرو،

ڈپٹی سیکریٹری ریاض جکھرانی اور دیگر عملے نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر فرحت عباس نے بتایا کہ اگرچہ سروسز سپتال کراچی صرف سرکاری ملازمین کے لیے ہے لیکن اب یہاں کورونا کے تمام مریضوں کا علاج ہو گا۔

بریفنگ کے بعد صحافیوں کو آئی سی یو اور ایچ ڈی یو کا دورہ کرایا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *