ملک میں گذشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جاں بحق

ملک میں گذشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جاں بحق

19 views

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 2ہزار846 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وباء سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دو لاکھ نو ہزار تین سوسینتیس ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 846 نئے کیسز جبکہ 118 اموات رپورٹ ہوئی ہے۔

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4304 ہوگئی جب کہ

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 209307 تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں 75501 ، سندھ میں 81955 ، خیبرپختونخوا میں 26115 ، بلوچستان میں 10426 ، گلگت بلتستان میں 1470 ، اسلام آباد میں 12775 اور

آزاد کشمیر میں 1065 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1727 اور سندھ میں 1343 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 935 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 128، بلوچستان میں 119، آزاد کشمیر میں 28 اور گلگت بلتستان میں 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 12 لاکھ 83 ہزار 92 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 930 نئے ٹیسٹ کئے گئے

اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 689 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *