بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور حقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا: وزیراعظم

بھارت کو کشمیریوں پر ظلم اور حقوق سلب کرنے سے روکنا ہوگا: وزیراعظم

13 views

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس راہ پرچلنےسے روکنا ہوگا جس پر کشمیریوں کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں،بھارت مقبوضہ جموں کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سے رابطہ

کیاہےاور میں دیگرعالمی رہنماؤں سے بھی بات کررہاہوں۔اس ناقابلِ قبول سمت میں بھارت کی پیش قدمی روکناضروری ہےکہ

اس سےاہلِ کشمیرکےقانونی اوربین الاقوامی طورپرضمانت شدہ حقوق پرمزید زد پڑتی ہےاورجنوبی ایشیاء میں امن وسلامتی کوشدیدصدمہ پہنچتاہے۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلےمقبوضہ جموں وکشمیرپرغیرقانونی قبضہ جمانےکی بھارتی کوشش اوراب 25 ہزار ہندوستانی شہریوں

کوڈومیسائل سرٹیفکیٹس کےاجراء سمیت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنےکےتمام بھارتی حربےسراسرغیرقانونی اور

چوتھےجینیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمنافی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *