بھارتی فوج کی بربریت،معصوم نواسے کے سامنے نانا کو گولی ماردی

بھارتی فوج کی بربریت،معصوم نواسے کے سامنے نانا کو گولی ماردی

38 views

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کردی، سوپور میں 3 سالہ بچے کے سامنے نانا کو قابض فورسز نے گولی ماردی، سوشل میڈیا پر تصویر نے تہلکا مچادیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، سوپور میں 3 سالہ بچے کے سامنے قابض فورسز

نے دن دھاڑے نانا کو گولی مار کر شہید کردیا۔

واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ہر آنکھ اشک بار دکھائی دی، جبکہ صارفین کی جانب سے ٹوئٹر ،انسٹاگرام اور

فیس بک پر واقعے کی شدید الفاظوں پر مذمت جاری ہے۔

قبل ازیں قابض فوج نے 2 نوجوانوں کو ضلع راجوڑی کے علاقے کیری میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کر دیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور

موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ تین روز کے دوران شہدا کی تعداد 7 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مہینے میں 54 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، شہدا میں دو بچے بھی شامل تھے۔ 82 افراد کو گرفتار

کیا گیا، 29 کشمیری بھارتی فوج کی گولیوں سے زخمی بھی ہوئے، دو خواتین بیوہ ہوئیں، 5 بچے یتیم ہوئے اور کشمیریوں کے 25 گھروں کو تباہ بھی کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *