لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پریس کلب کے باہر علامتی دھرنا

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پریس کلب کے باہر علامتی دھرنا

26 views

کراچی پریس کلب میں شدید گرمی کے باوجود بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری ہے ، مظاہری کا مطالبہ ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے ڈھانچے میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دھرنے کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی رہنما بشری آرائیں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی

ہیلتھ ورکرز پروگرام کے ڈھانچے میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کریں گے

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا نام اور لوگو تبدیل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، سندھ بھرمیں 25 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز بچوں کو

معذوری سے بچانے کےپولیو پروگرام میں کام کررہی ہیں۔

ہم نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرانے میں دن رات کام کیا جس کا سہر ا ہماری یونین کو جاتا ہے، حیدرآباد میں واقع ہیڈ آفس

کی بھی شب و روز محنت کا نتیجہ اور ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

یہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کا شروع کردہ پروگرام ہے،یہ پروگرام محترمہ کے خوابوں کی اصل تعبیر ہے ۔

بشریٰ آرائیں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کے جاری کردہ بجٹ بک برائے مالی سال 2020-21میں پروگرام کا خاکہ مکمل طور پر تبدیل کردیا گیا ہے۔

بجٹ بک میں پی پی آئی وی سندھ اور ڈی پی آئی میں غیر ضروری اور غیرقانونی تبدیلی کی گئی ہے،محکمہ صحت سندھ نے نیا اور

متنازعہ پروگرام بھی جاری کیا ہے، متنازعہ پروگرام کے تحت مختلف پروگراموں اور دیگر انتظامی اداروں کو غیر ضروری طور پر یکجا کردیا گیا ہے۔

ہم متنازعہ پروگرام کو مکمل طور پر نامنظور کرتے ہیں، یہ غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے،یہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے

حکم کی بھی خلاف ورزی ہے،شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب پاش پاش کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے

حکومت سندھ نے آٹھ پروگرامز کو اس مالی سال میں ترقیاتی بجٹ سے نکال کر غیر ترقیاتی بجٹ میں منتقل کر دیا گیا، ہم اس سازش کو بے نقاب کریں گے۔

 جب یہ پروگرام سپریم کورٹ آف پاکستان نے منتقل کیا تو اس وقت پی پی پی کے وزیراعظم تھے

وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ اس پروگرام کے بنیادی ڈھانچے میں کسی قسم کی غیر آئینی تبدیلی نہیں کی جائے گی

ہم شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کو ایسے بکھرنے نہیں دیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *