پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ووسٹر میں نیٹ پریکٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ووسٹر میں نیٹ پریکٹس

34 views

پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لئے کھلاڑیوں نے وسٹرس میں نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لئے ووسٹر شائر میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

نیٹ پریکٹس کے دوران بالنگ کوچ وقار یونس بالرز کے ہمراہ دکھائی دیئے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورے بھی دیئے۔

بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ دوبارہ جڑنے پر اچھا لگ رہا ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی، نوجوان

کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ میدان میں واپسی پر سب کھلاڑی پرجوش ہیں۔

قومی ٹیم کے بیٹسمین شان مسعود نے کہا کہ یہ آغاز ہے، خواہش ہے کہ دورہ انگلینڈ ہمارے لیے اچھا ہو۔ پی ایس ایل کے بعد اب 3ماہ بعد کھیل رہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنا اعزاز ہے، کرکٹ کے میدان میں واپسی ہمیشہ ہی ایک خوشگوار

تجربہ ہوتی ہے، ملک کی نمائندگی کے لیے ہی کھلاڑی کلب اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتا ہے۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہوگی، کیونکہ شائقین کرکٹ نے ہمیشہ ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا

کھلاڑیوں کو اگلے دو ماہ تک ایک ساتھ ہی رہنا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *