وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی صدارت میں روٹین امیونائیزیشن کا اجلاس

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی صدارت میں روٹین امیونائیزیشن کا اجلاس

19 views

 کرونا کی وبا کے باوجود سندھ میں حفاظتی ٹیکے لگانے کا کوئی پروگرام متاثر نہیں ہوا ہے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی صدارت میں روٹین امیونائیزیشن کا اجلاس ہوا

اجلاس  میں ای او سی  کوآرڈینیٹر فیاض عباسی، پروگرام ڈائریکٹر ای پی آئی  اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیر صحت سندھ  نے اس موقع پر کہا کہ کچھ علائقوں میں عملہ کے کرونا سے متاثر ہونے کے سبب ویکسین کے عمل میں سستی واقع ہوئی تھی۔

 جبکہ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا  کہ موذی امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے عمل کو مزید بہتر کیا جاۓ

 اس موقع پر وزیر صحت سندھ کو بتایا گیا کہ  ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے گزشتہ ماہ سندھ میں 2 لاکھ بچوں کو 10 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ جن علاقوں میں پولیو پھلنے کا زیادہ خطرہ ہے وہاں بذریعہ موبائل یونٹ ویکسین کے کام کو متحرک کیا جائے

جبکہ انہوں نے  عوام  سے اپیل کی  کہ اپنے بچوں کو موذی امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے عمل میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *