کورونا وائرس : نیوزی لینڈ کے وزیر صحت مستعفی ہوگئے

کورونا وائرس : نیوزی لینڈ کے وزیر صحت مستعفی ہوگئے

69 views

نیوزی لینڈ کے وزیرِ صحت ڈیوڈ کلارک لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کرنے اور حکومت کے کورونا وائرس کے خلاف ردِ عمل پر تنقید کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرِ اغظم جسنڈا آرڈرن نے جمعرات کے روز تصدیق کی کہ انھوں نے کلارک کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

اس حوالے سے کلارک کا کہنا ہے کہ میں بطور وزیرِ صحت اپنے فیصلوں کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ یہ مستعفی ہونے کا صحیح موقع ہے کیونکہ اس وقت ملک میں مقامی منتقلی کے کیسز نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مستعفی ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ ہے۔

ڈیوڈ کلارک نے اپنے خاندان کو ساحل پر لے جا کر لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کی کہانی کامیاب ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

ملک میں اب تک 1528 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 22 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ گذشتہ ماہ وائرس کے پھیلاؤ کے

بعد لگائی جانے والی پابندیاں ہٹا دی گئی تھیں اور ملک کو وائرس سے پاک قرار دے دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *