ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید

45 views

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی میڈیا میں ایل او سی پر پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان میں پاک فوج کے اضافی دستے تعینات نہیں کیے گئے۔

چین اسکردو میں کوئی پاکستانی ایئربیس استعمال نہیں کررہا اور ہم پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا کی ایئربیس سے متعلق خبریں سچ سے کوسوں دور ہیں اور بھارتی میڈیا غیرذمہ دارانہ اور

حقیقت سے ہٹ کررپورٹنگ کررہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *