مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،پاکستانی فنکاروں کی شدید مذمت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،پاکستانی فنکاروں کی شدید مذمت

63 views

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر پاکستانی فنکاروں بھی بول پڑے، سوپور واقعے نے پوری دنیا کیساتھ ساتھ پاکستانی شوبز فنکار بھی سرآپا احتجاج کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز لیجنڈ شان شاہد نے ٹوئٹر پر سوپور میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں

مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا بھارت اس شرم ناک واقعے پر شرمندہ نہیں، ان لوگوں پر بھی افسوس ہوتا ہے جو اس

نسل کشی کے وقت خاموش رہے، کشمیر میں انسانوں پر جاری ظلم کو ختم کیا جائے۔

شان شاہد نے شعرانہ انداز میں بھی لکھا کہ کشمیر قطرہ قطرہ ٹپک رہا ہے انسانیت کا خون خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا

ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جائے گا۔

اداکارہ مہوش حیات بھی افسوسناک واقعے میں چپ نہ رہ سکیں ، اداکارہ نے لکھا کہ دنیا کس طرح خاموشی سے کھڑی رہ سکتی ہے اور

بھارتی فوج کو اس طرح ظلم کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ہم کب تک اس ظلم پر آنکھیں موندے رہیں گے

اس ظلم کو  روکنا ہوگا۔ کشمیری زندگیاں بھی اہم ہیں۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی بھارتی بربریت کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ سوپور میں آج کے واقعے کی سراسر بے بسی

کشمیر اور اس کے عوام اور ان کی حالت زار کے بارے میں دنیا کی بے حسی کو واضح کرتی ہے۔

گلوکار نے کہا کہ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردی شہید بشیر صاحب اور 3 سالہ معصوم سہیل کیساتھ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج نے 3 سالہ ننھے بچے کےسامنے اس کے نانا کو شہید کردیا تھا۔

جس کی تصاویر اور سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے نام نہاد سیکولر ریاست بھارت کیخلاف آواز بلند کی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *