سندھ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی

سندھ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی

27 views

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی سمیت صوبے بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید پندرہ دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیرداخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے طرز پر پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شادی ہال، تعلیمی ادارے، بیوٹی پارلر اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 15 جولائی تک بند رہیں گی۔

اس کے علاوہ ریسٹورنٹس سے ہوم ڈیلیوری رات 11 بجے تک کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ دن میں کھلنے والے کاروبار  شام سات بجے

تک بند ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 1406 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *