کیماڑی آئل ٹرمینل سے روزانہ ہزاروں لیٹرپٹرول چوری ہونے کا انکشاف

کیماڑی آئل ٹرمینل سے روزانہ ہزاروں لیٹرپٹرول چوری ہونے کا انکشاف

67 views

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کیماڑی آئل ٹرمینل سے پیٹرول چوری کرنے والے گروہ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل سے روزانہ ہزاروں لیٹرپٹرول چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے پولیس نے

گرفتار دو ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں الیاس اور عزیز اللہ خاں شامل ہیں جنہیں عدالت نے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق متعدد بار شکایات موصول ہوئی تھی کہ کیماڑی آئل ٹرمنل سے ہزاروں لیٹر پٹرول چور ہورہا ہے اور

چوری میں کیماڑی آئل ٹرمینل کے ملازمین سمیت ایک منظم گروہ شامل ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ آئل ایریا گیٹ نمبر 2پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا جس میں 20ہزار لیٹر پٹرول تھا، ، آئل ٹینکر مین سیل تھی نہ

ہی کسی کمپنی کا جاری لیٹر موجود تھا، ملزمان نے دوران تفتیش گروہ کا انکشاف کیا ہے گروہ کا سرغنہ سید ممتاز شاہ بخاری ہے جبکہ

دیگر اراکین میں واجد ، سجاد ، شینا اور حاجی شہزاد شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ جیکسن میں مقدمہ درج ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *