امریکہ میں ایک دن میں 50 ہزار سے زائد نئے مریض

امریکہ میں ایک دن میں 50 ہزار سے زائد نئے مریض

47 views

امریکہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ایک روز میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کردیا، جن میں تقریباً 10 ہزار ریاست کیلی فورنیا سے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

مختلف ریاستوں میں کورونا کے 52 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو ملک میں ایک دن میں وائرس کے پھیلاؤ کا نیا ریکارڈ ہے۔

اے ایف پی کے مطابق حالیہ دنوں میں روزانہ کے نئے کیسز کی تعداد 40 ہزار کے لگ بھگ تھی جس میں اب اضافہ ہو رہا ہے۔ ہوسٹن

ٹیکساس، فیونکس اور اریزونا کے شہروں میں مریضوں کے ہسپتالوں میں داخلے کی شرح بڑھ گئی ہے۔

کورونا کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے کئی ریاستوں نے کاروبار اور ریستوران دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو موخر کر دیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے مرکزی شہر لاس اینجلس میں ریستوران میں صرف ڈیلیوری سروس کی اجازت ہے جبکہ

سنیما اور میوزیم بھی کم از کم تین ہفتوں کے لیے بند کر دیے گئے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں اب تک 26 لاکھ 82 ہزار سے زائد متاثرین سامنے آچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار 28 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *