کیا ارطغرل پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر بننے والے ہیں؟؟

کیا ارطغرل پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر بننے والے ہیں؟؟

48 views

پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مقبول ترین تُرکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے ہیرو اینجن التان دوزیتان کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے کرکٹ شائقین سے مشورہ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرہ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے

ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیسا ہو اگر ’ارطغرل غازی‘ پشاور زلمی کو بطور برانڈ ایمبیسڈر جوائن کرلیں؟

جاوید آفریدی کی جانب سے اس مشورے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ٹوئٹس کی بھرمار لگادی، صارفین نے اپنی ٹوئٹس

میں ارطغرل غازی کے دوسرے کرداروں کو بھی پاکستان لانے کا مشورہ دیا۔

خیال رہے کہ ارتغرل غازی پاکستان میں ترکی سے زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور ہر گزرتا دن اس ڈرامے کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

دنیا بھر میں اس ڈرامے کی پہلی قسط 1 کروڑ 20 لاکھ بار دیکھی گئی ہے جبکہ پاکستانی صارفین کی جانب سے یوٹیوب پر

یہ قسط 1 کروڑ 60 لاکھ بار دیکھی جاچکی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *