فضائیہ ہاوسنگ اسکیم سندھ ہائیکورٹ نے  نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کردیں

فضائیہ ہاوسنگ اسکیم سندھ ہائیکورٹ نے نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کردیں

65 views

فضائیہ ہاوسنگ اسکیم کے متاثرین کو رقم کی واپسی سے متعلق معاملے پر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

فہمیدہ یوسفی 

تفصیلات  کے مطابق  سندھ ہائی کورٹ  نے فضائیہ ہاؤسنگ  اسکیم کی  نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کردیں

 جبکہ عدالت نے  نیب کو آئندہ سماعت تک متاثرین کو رقم فراہم کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے

 متاثرین سے کلیم اور ویری فیکشن کا عمل جاری رکھنے کا  کہا ہے

عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ فضائیہ ہاوسنگ اسکیم کے منجمند اکاوئنٹس سے رقم کسی متاثرین کو نہ دی جائے

جبکہ عدالت نے معاملے کی مزید سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے کیس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا

یاد رہے کہ  اس سے  قبل  دو رکنی بینچ نے 19 مئی کو میکسم مارکیٹنگ کے مالکان کی درخواست ضمانت میں متاثرین کو چھ ماہ میں رقم واپسی کا حکم دیا تھا

یہ بھی  پڑھیں

https://bit.ly/2YSsHEJ

دوسری جانب وکیل متاثرین حسیب جمالی  کا کہنا ہے کہ  ہے کہ  نیب  اور میکسم مارکیٹنگ کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے الاٹیز کا حق متاثر ہونے کا خدشہ ہے

واضح  رہے کہ  فضائیہ  ہاوسنگ اسکیم کے منجمند اکاوئنٹس کھولنے سے متعلق درخواست کے بعد  عدالت نے الاٹیز کے کلیم جمع کرانے کا حکم دیا تھا

درخواست گزار  کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ  22 جون کو نیب نے اخبار میں اشتہار دیا تھا الاٹیز کو جس میں کلیم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی  تھی

جبکہ ابھی  تک ایک بھی حقیقی الاٹی نے کلیم جمع نہیں کرایا ہے

لہذا خدشہ ہے فضائیہ ہاوسنگ اسکیم کے اکاوئنٹس سے حقیقی الاٹیز کو پیسے نہیں مل سکیں گے

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی (ایف ایچ ایس کے) میں دھوکا دہی کی تحقیقات کے سلسلے میں 2 بلڈرز  تنویر احمد اور بلال تنویر کو زیر حراست لیا تھا 

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی میں سرمایہ کاری کے نام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فارم فیس، رجسٹریشن

اوپن سرٹیفکیٹ، معیاری اور عیش و آرام کے اپارٹمنٹ، سرچارج، ٹرانسفر فیس کی مد میں 18 ارب 20 کروڑ روپےخرد برد کیے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *