نیوی سیلز پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا پی این ایس اقبال کراچی میں انعقاد

نیوی سیلز پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا پی این ایس اقبال کراچی میں انعقاد

30 views

نیوی سیل کورس کی شاندار اور پُروقارپاسنگ آوٹ پریڈ پی این ایس اقبال کراچی میں منعقد ہوئی۔

پریڈ افسروں اور جوانوں پر مشتمل تھی جنہوں نے مقرر کردہ معیار کے مطابق اپنی تربیت مکمل کی۔

کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فصیل رسول لودھی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کے دوران مہما ن خصوصی نے ا س امر کو اجاگر کیا کہ پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کو سرکریک سے لے کر جیونی تک پاکستان کے

ساحلی علاقوں کے دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جسے وہ مشکل سیکورٹی حالات کے باوجود بخوبی نبھا رہی ہے۔

مزید براں مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ سی پیک سے متعلق خطرات اور چیلنجزسے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے

اور ملکی سمندری مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

مہمان خصوصی نے پریڈ کے شرکاء کو پاس آﺅٹ ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان اسپیشل آپریٹرز کی شمولیت سے اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی

مجموعی آپریشنل استعدادکار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

 

بعد ازاں کمانڈر کوسٹ نے کورس میں مجموعی طور پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعا مات تقسیم کئے۔

آئرن مین ٹرافی دوران تربیت مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے والے جانبازعاصم کو عطا کی گئی

جبکہ طویل دورانیے کے بہترین تیراک اور کورس کے بہترین رنر کی ٹرافی باالترتیب جانباز اُسامہ اور جانباز احسان اللہ کو عطا کی گئیں۔

وبائی مرض کرونا کے باعث تقریب میں محدود تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *